لیسٹر (بی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ موجودہ کھلاڑیوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھا کر سینئر پلیئرز مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ سنبھال لیں۔ ان کا گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ عثمان صلاح الدین نے لیسٹر شائر کیخلاف اچھی بیٹنگ کی ہے جو اس سے پہلے سے بھی رنز کرتے ہوئے آرہے ہیں اور باوجود اس کے کہ سعد علی بدقسمت رہے لیکن ان میں بھی صلاحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سینئرز کی جگہ لینا آسان نہیں مگر قومی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین اپنی جانب سے کوشش کر سکتے ہیں جس کا صلہ انہیں لازمی طور پر ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لارڈز پر کھیلنے کا موقع ملا تو وہ اسے ضائع نہیں کریں گے۔
