لیسسٹر(یوا ین پی) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین انٹرنیشنل لیول پرپاکستان کی نمائندگی کرنے پر بے حد خوش ہیں۔گزشتہ روز لیسسٹر شائرکیخلاف میچ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان صلاح الدین کا کہنا کہ خوشی ہے کہ آج پاکستان کیلئے کھیلا اور میرا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔پریکٹس میچ میں سوفیصد کارکردگی دکھائی تاہم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کھلانا ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا، ٹیم مینجمنٹ بھرپورسپورٹ کررہی ہے اور سب لڑکے نیٹ پر بہت محنت کررہے ہیں۔
