فرانس(ویب ڈیسک) فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی پال پوگبا نے ورلڈ کپ سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور ان لمحات کو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔پال پوگبا نے سماجی رابطہ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم شریف میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کھڑے ہو کر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔پال پوگبا نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ یہاں آئیں ہیں اور انشاءاللہ ایک دن آپ بھی یہاں ضرور آئیں گے۔
