تازہ تر ین

فیفا ورلڈ کپ2018ء کیلئے ارجنٹائن سکواڈ کا اعلان

بیونس آئرس(اے پی پی) ارجنٹائن نے آئندہ ماہ روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، لائنل میسی، سرگیو، پاﺅلو اور گونزالو کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ مورو کارڈی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی تھی، ارجنٹائن کو اس بار گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ سرگیو رومیرو، ویلے کابالیرو، فرینکو ارمانی، گبرائل مرکیڈو، فیڈریکو فیزیو، نیکولاس، مارکوس، نیکولاس ٹیگلافیکو، جیوائر، مارکوس آکونا، کرسٹین انسالڈی، ایور بانگا، لیوکاس بگلیا، اینجل ڈی ماریا، گیووانی، مینوئل لانزینی، کرسٹین پاون، میکسی میلیانو، ایڈورڈو، لائنل میسی، گونزالو، پاﺅلو اور سرگیو ایگوئرو پر مشتمل ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain