تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا کابنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بنگلہ دیش میں موجودروہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا،اور انسٹاگرام پر اپنے تجربات شئیر کئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی و ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بنگلہ دیش میں موجودروہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا،پریانکا چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دورہ کے دوران بنائی گئی تصاویر بھی شئیر کیں اور کہا کہ پوری دنیا کو ان بچوں کی مدد کرنی چاہیئے اور انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ یونیسیف کے چائلڈ رائٹس کی سفیر بھی ہیں۔پریانکا اپنی نئی فلم ”بھارت“ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain