تازہ تر ین

مکی کوٹیسٹ سیریزمیں اظہر،اسدسے بڑی توقعات

لندن(آئی این پی)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہماری ٹیم نوجوان اورناتجربہ کارلیکن شکست کے خوف سے آزاد اورانگلش ٹیم کودباﺅ میں لانے کی اہل ہے۔مکی آرتھر نے پرایس کانفرنس میں کہاکہ دوسال قبل پاکستان نے انگلینڈ سے سیریز دو،دوسے برابرکی تھی۔اس ٹیم میں شامل یونس خان،مصباح الحق اوریاسرشاہ موجود نہیں ہیں۔ لیکن ہماری نوجوان اورناتجربہ کارٹیم شکست کے خوف سے آزاداوراٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کےلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ انگلش ٹیم کوآسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں مسلسل دوسیریز میں شکست ہوئی۔ پاکستان سے سیریز نہ جیتنے پربغیرٹیسٹ کے ان کے13ٹیسٹ ہوجائیں گے۔ جوانگلش ٹیم کافتح کے بغیرطویل ترین دورانیہ ہوگا۔اس کے برعکس پاکستان ٹیم کا مورال مقامی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کوپانچ وکٹوں سے ہراکر بلند ہواہے۔
ہیڈ کوچ کاکہناتھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی انگلینڈ کودباﺅ میں رکھنے کی اہل ہیں۔اظہرعلی اوراسد شفیق عظیم مصباح اوریونس کاخلا پرکرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں علم ہے کہ یہ بڑے میچوں کی کھلاڑی ہیں۔جبکہ نئے انگلش چیف سلیکٹرایڈ اسمتھ کی زیرنگرانی میزبان ٹیم بیٹنگ آرڈر میں مسائل کا شکارہے۔جس سے ہمارے بولرز فائدہ اٹھائیں گے۔مکی آرتھر نے کہاکہ محمدعامرمکمل فٹ اوربہترین پرفارمنس کے لئے بے چین ہے۔وہ موجودہ دورکابہترین سوئنگ بولرہے۔جس کی رفتار بھی کافی زیادہ ہے۔شاداب خان لیگ اسپنریاسرشاہ کی جگہ لینے کااہل ہےامام الحق نےٹورکے تین میچوں میں اتنی ہی ففٹیزبنائیں۔وہ اپنے انکل انضمام کے بالکل مختلف ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain