لاہور(اے پی پی ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونےوالے میچز میں قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز مصباح کی کپتانی میں جیتے، مصباح الحق کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2012ءاور 2016ءمیں مجموعی طور پر دس ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے سات جیتے دو ہارے اور ایک میچ ڈرا ہوا ۔ وسیم باری، سعید احمد، معین خان، ماجد خان، جاوید برکی، انتخاب عالم، امتیاز احمد اور حنیف محمد کی قیادت میں قومی ٹیم کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ۔