لندن(ویب ڈیسک)محمد عباس اور حسن علی کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 184 پر ا?و¿ٹ کردیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔الیسٹر کک اور اسٹونمین اننگز نے اننگز کا ا?غاز کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعے پر گری اور اسٹونمین 4 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد الیسٹر کک اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 21 رنز بنائے جس کے بعد جو روٹ 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ا?و¿ٹ ہو گئے۔ڈیوڈ ملان بھی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بناکر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں حسن علی کی گیند پر ا?و¿ٹ ہوگئے۔ انگینڈ کی ٹیم کا اس وقت اسکور 43/3 تھا۔اس کے بعد ایلسٹر کک اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کو سہارا دیتے ہوئے 57 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 27 کے انفرادی اسکور پر بیئرسٹو ا?و¿ٹ ہوگئے۔جوئے روٹ کا کہنا تھا پچ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کے خلاف میچ کے لیے سب بہت پرجوش ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور راحت علی کی جگہ حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں ا?منا سامنا ہوگا، ا?خری مرتبہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ ا?ئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ کر رہے ہیں۔
