لندن(نیوزایجنسیاں) حسن علی اور محمد عباس کی شاندار باو¿لنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 184 رنز پر آو¿ٹ کردیا۔ دونوں نے 4،4 شکار کیے ۔ پاکستان نے پہلے روزکھیل کے اختتام پر1وکٹ کھو کر 50رنزبنالیے۔اظہرعلی 18اور حارث سہیل 21 رنز کیساتھ کریزپر موجود ہیں ۔ امام الحق4رنز بنا کرسٹورٹ براڈکانشانہ بنے۔لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو کچھ اچھا ثابت نہ ہوا۔اننگز کے چوتھے ہی اوور میں محمد عباس نے 4 رنز بنانے والے مارک اسٹون مین کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کا پہلی کامیابی دلائی۔اس کے بعد ایلسٹر کک کا ساتھ دینے کپتان روٹ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 33 تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر سرفراز احمد نے حسن علی کو باو¿لنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے روٹ کی اہم وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو تیسری کامیابی کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور 43 مجموعی اسکور حسن نے ڈیوڈ ملان کو چلتا کر کے انگلش بیٹنگ لائن کی صفیں الٹ دیں۔43رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ایلسٹر کک کا ساتھ دینے بیئراسٹو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔اس جوڑی نے 57 رنز کی شراکت قائم کی اور کھانے کے وقفے کے بعد ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ہی تھی کہ فہیم اشرف نے بیئراسٹو کی وکٹیں بکھیر کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس کے بعد کک کا ساتھ دینے بین اسٹوکس آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن 149 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کو باو¿لڈ کر دیا جنہوں نے آو¿ٹ ہونے سے قبل 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس موقع پر محمد عباس اور حسن علی نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید 35 رنز کے اضافے سے پوری انگلش ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔بین اسٹوکس 38، جو بٹلر 14، ڈومینک بیس 5، مارک وڈ 7 اور اسٹورٹ براڈ 4بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عباس اور حسن نے شاندار باو¿لنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان سرفراز احمد نے فاسٹ باو¿لر راحت علی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
