تازہ تر ین

کوہلی کی ناقص پرفارمنس کی ذمہ دار’انوشکا‘قرار

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پرستاروں کی جانب سے انوشکا کو طلاق دینے کی تجاویز موصول ہونے لگیں،اس کی ایک وجہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجر بنگلور کی جانب سے انڈین پریمیئرلیگ میں ان کی خراب پرفارمنس ہے۔ پرستاروں نے کہا ہے کہ جب سے کوہلی نے انوشکا سے شادی کی ہے ان کی پرفارمنس میں مسلسل زوال آ رہا ہے اور وہ ماضی کی طرح کھل کر پرفارم نہیں کر پا رہے۔ گزشتہ روز بھی کولکتہ نائٹ رائڈز کیخلاف میچ میں ان کی پرفارمنس ایسی تھی کہ جس کی شائقین امید نہیں کر رہے تھے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر مداحوں کی جانب سے ایک پیغام وائرل ہوا جس میں لکھا تھا کہ کسی میچ کیلئے آرام بھی کر لیا کرو انوشکا شرما۔ اسی پیغام میں انوشکا کی ایک بڑھاپے والی تصویر شامل کی گئی تھی اور اس میں لکھا تھا کہ انوشکا تمہیں آئندہ سیزن کا انتظار کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ انوشکا اور کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی ۔
اس سے پہلے دونوں کو کئی بار ایک ساتھ مختلف مقامات پر دیکھا گیا تھا اور اسی وقت سے دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain