لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے حوالے سے تین ناموں پر غور کررہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن ،انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر جیمز فوسٹر اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے آسٹریلوی فیلڈنگ کوچ ڈین ووڈ فورڈ نئے فیلڈنگ کوچ کے لئے امیدوار ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کا اختیار پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سونپ دیا ہے۔مکی آرتھر آسٹریلوی اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے لائے تھے لیکن اسٹیو رکس نے ذاتی وجوہ کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔