لندن(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے 102رنز پر 2کھلاڑی آﺅٹ۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم کے بولرز چھائے رہے جس کی بدولت میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا، لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں پاکستان کے خلاف انگلش ٹیم اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر ڈھیر ہوئی۔یاد رہے کہ انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 184 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے السٹرل کک 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جونی بیرسٹو، بین اسٹوک اور جوس بٹلر بالترتیب 27، 38 اور 14 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
?
