فیصل آباد(ویب ڈیسک)مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کی رہائشگاہ کے باہر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے عابد شیر علی کو اندر جانے سے روک لیا جس پر وزیر پانی وبجلی میں بجلی بھر گئی اور سیکورٹی اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز فیصل آباد میں مرحوم ایم این اے رجب بلوچ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کیلئے پہنچے تو سخت سیکیورٹی کے باعث گیٹ پر مامور سیکورٹی اہلکاروں نے وزیر پانی وبجلی چودھری عابد شیر علی اور ایم پی اے طاہر جمیل کو گیٹ پر روک لیا جس پر عابد شیر علی نے مشتعل ہو کر سیکیورٹی اہلکار کو تھپڑ دے مارا اور حصار توڑتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے۔
