تازہ تر ین

قصور : درندہ صفت کی ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سے زیادتی ، قیوم نے پہلے 7 سالہ (ع ) پھر چند روز بعد کزن کو مسجد کے باتھ روم میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ” خبریں ہیلپ لائن “ میں سنسنی خیز انکشافات

قصور (بیورورپورٹ) قصور کے نواحی گاﺅں گہلن ہٹھاڑ میں درندہ صفت ملزمان نے دو معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والوںمیں ایک بچہ حساس ادارے کے اہلکار کا بیٹا اور دوسرا بھتیجا ہے۔ پولیس نے کئی روز گزر جانے کے بعد بالآخر مقدمہ درج کرلیا۔ حساس ادارے کے اہلکار محمد مرتضیٰ کی طرف سے پولیس کو تحریری طور پر دیے گئے بیان کے مطابق اس کا سات سالہ بیٹا (ع) اور آٹھ سالہ بھتیجا (ر) دونوں اے پی ایس سکول میں زیر تعلیم چلے آرہے ہیں ایک روز گاﺅں کے بدقماش ملزم قیوم نے اس کے بیٹے کو اغواءکرلیا اور کھیتوںمیں لیجاکر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعد میں ایک روز مذکورہ ملزم نے اس کے بھتیجے کو بھی مسجد کے غسل خانے میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے کو نازک حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ اور بچو ں کے ورثاءنے مبینہ طور پر اس امر کی اطلاع قصور پولیس کو کی مگر پولیس نے کارروائی کرنے میں لیت ولعل سے کام لیا تاہم جب اس امر کی اطلاع محمد مرتضیٰ کو ملی تو وہ چھٹی لیکر گاﺅں آیا اور تحریری درخواست لیکر پولیس کے پاس گیا تو پولیس نے دونوں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قیوم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچوں کی گمشدگی اور زیادتی کے پھر سے بڑھنے والے واقعات کے خلاف ضلع قصور کے عوام میں سخت غم وغصہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain