تازہ تر ین

کیا آپ نے کبھی کالے چنے کی چاٹ کھائی؟آسان،مزیدار ترکیب سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک ) دوپہر کے کھانے کے بعد رات کے کھانے کے دوران کے وقت سب کا کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو دل کرتا ہے، اس لیے شام کے وقت گھر والوں کے لیے چنے کی چاٹ بنانا کافی اچھا خیال ہے۔کسی کو سفید چنے پسند ہوتے تو کوئی کالے چنے شوق سے کھاتا ہے۔یہاں کالے چنوں کی مزیدار چاٹ کی ترکیب دی گئی ہے، اسے اپنے گھر میں شام کے وقت چائے کے ساتھ ضرور بنائیں۔
اجزائ :
چنے – ا?دھا کلو (2 سے 3 گھنٹوں تک ½ چائے کے چمچ سوڈا میں بھگوئے ہوئے)

پانی – 2 کپ

پیاز – 2 عدد درمیانی (کٹی ہوئی)

ٹماٹر – 2 درمیانے (کٹے ہوئے)

ادرک لہسن پیسٹ – ایک چائے کا چمچ

بیکنگ سوڈا – ½ چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاو¿ڈر – ایک چائے کا چمچ

نمک – حسب ذائقہ

املی کا گودا – ایک کھانے کا چمچ

چاٹ مصالحہ – ایک چائے کا چمچ

تڑکے کے لیے:
تیل – ¼ کپ

ثابت لال مرچ – 5 سے 6

زیرہ – ایک چائے کا چمچ

کڑی پتہ – 8 سے 10

ہری مرچ (حسب ضرورت کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا (حسب ضرورت کٹا ہوا)

ترکیب:
ایک پتیلی میں کالے چنے، پانی، پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، بیکنگ سوڈا، سرخ مرچ پاو¿ڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب ڈھکن ڈھک کر ہلکی ا?نچ پر 30 سے 40 منٹ تک یا گل جانے تک پکالیں۔

پانی سوکھ جائے تو اس میں املی کا گودا اور چاٹ مصالحہ شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

تڑکے کی ترکیب:
فرائی پین میں آئل، ثابت لال مرچ، زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر کچھ دیر تک چولہے پر رکھیں۔

جب کڑکڑانے لگے تو اسے کالے چنوں پر ڈال کر مکس کرلیں۔

چاٹ کو کسی پیالے میں نکالیں اور ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر گھر والوں کو پیش کریں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain