تازہ تر ین

لال بیگ کا دودھ بھینس کے دودھ سے تین گنا طاقتور ہے، سائنس دان

اٹلی (ویب ڈیسک )سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مادہ لال بیگ اپنے جسم سے زردی مائل دودھ نکالتی ہے جو کہ بچوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرتا ہے یہ دودھ مستقبل میں سپر فوڈ ثابت ہو سکتا ہے۔اس بات کا انکشاف سائنس دانوں نے حال ہی میں اپنی ایک تحقیق میں کیا ہے جس کے مطابق مادہ لال بیگ اپنے بچوں کو غذائیت سے بھرپور زردی مائل دودھ پلاتی ہے جو بھینس کے دودھ سے زیادہ طاقت ور اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مادہ لال بیگ کا زردی مائل دودھ بھینس کے دودھ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو لال بیگ کے بچوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دودھ کا سائنسی تجزیہ بتاتا ہے کہ یہ مستقبل کا سب سے بہترین سپرفوڈ ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ لیونارڈ چیواس کا کہنا ہے کہ لال بیگ کے دودھ میں پروٹین، ضروری امائینو ایسڈز، لحمیات اور شوگر کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی ضروری ہوتی ہے۔ اس دودھ کی توانائی کا لیول بہت بلند ہے اور اسے کرسٹل یا مائع حالت میں انسانوں کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain