تازہ تر ین

حج اور عمرہ کے سستے پیکجز،جعلی ایجنٹوں بارے ”خبریں “میں اہم انکشافات

لاہور (سےد شہزاد بخاری) خبرےں انسپکشن مےں شہر مےں کام کرنے والے جعلی حج عمرہ اےجنٹوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سادہ لوح شہرےوں کو مقدس فرےضے کے نا م پر لو ٹنے ا سلسلہ جاری ہے، خود کو حج اےجنٹ کہلوانے والے نو سر بازوں نے عوام کو بےووقوف بنانے کے لئے لائسنس کے سوال پر صرف عمرہ بکنگ کرنے کا جواب دیئے ہیں۔ ہر دکا ن اور آفس کے با ہر جلی حروف مےں حج پےکیج لکھواےا جاتا ہے اور بہترین نزدےک رہائش ،کھانا اور ٹرانسپورٹ کے بلند و بالا دعوے کئے جا رہے ہیں۔ تفصےلا ت کے مطا بق روزنامہ خبریں انسپکشن ٹےم شہر کے مختلف علاقوں کا سروے کیا۔ اس دوران انکشاف ہوا پرائیویٹ ٹورز ایجنسیوں کی جانب سے شہریوں کو لوٹے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ شہر کی بری بری شاہراﺅں پر سستے حج عمرہ پےکیج دےنے والے اےجنٹ حضرات جن کے پا س نہ تو لائسنس ہے اور نہ ہی کوئی قانونی اختےا ر کھتے ہےں کہ وہ حج و عمرہ کروا سکے اس کے با و جو د سر عا م وی آئی پی دفتر بنا کر بکنگ کر رہے ہےں اور معصوم شہرےوں کو مکہ مکرمہ اور مدےنہ شرےف کے نزدےک بہترےن رہائش، کھانا ، ٹرانسپورٹ کے جھو ٹے دعوﺅں پر بیوقوف بنا ےا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنےاد پر سادہ لوح شہرےوں کو مقدس فرےضے کے نا م لوٹا جا رہا ہے۔ جعلی اےجنٹ ما فےا لائسنس ہولڈر کے آشیرباد سے اضافی بکنگ جاری رکھتے ہےں۔ رمضان سے3سے 4مہےنے پہلے ہی حج عمرہ کی بکنگ کرنے والے اےجنٹ معصوم شہرےوں کے لاکھوں کروڑوں روپے لے کر رفو چکر ہو جا تے ہےں جبکہ احمد ٹرےول سروسز G/4ہل وےو آرکےڈ 5ڈےوس روڈ لاہور کے ما لک جا سم جاوےد نے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ ہم صرف عمرہ پےکیج کرواتے ہےں اور ان لمٹےڈ افراد کو بھےج سکتے ہےں۔ دوسری جانب کاروانے زےتوں G/13/6ہل وےو آرکےڈ نزد شملہ پہا ڑی لا ہور نے بتا ےا کہ حج پےکیج ہم نہےں دےتے اور نہ ہی ہما رے لائسنس پر افراد تعداد ہے ہم جتنے چاہے افراد کو عمرہ پےکیج دے سکتے ہےں جن مےں حاجرہ ٹرےول اےنڈ ٹورز 5سےکنڈ فلور ہل وےو آرکےڈ شملہ پہاڑی لاہور ، الفتح انٹر نےشنل ٹورز پرائےوےٹ لمٹےڈ آفس نمبر 103فرسٹ فلور سنچری ٹاور کلمہ چوک گلبرگ تھری لاہور، اسی طرح عمار شعےب ٹورز اےنڈ ٹرےول پرائےوےٹ لمٹےڈ 16اےل جی اےڈن ہائےٹس جےل روڈ لاہور ، کاروان جمال حج اےنڈ عمرہ سروسز آفس نمبر 25گراﺅنڈ فلور احمد پلازہ مےن اےمپرس روڈ لا ہور،گو ہر ٹرےول اےنڈ ٹورز 1فلور لا ہور پلازہ المدےنہ روڈ ٹاﺅن شپ لا ہور، کا روان حرمےن ٹرےولز اےنڈ ٹورز آفتا ب سنٹر 30ڈےوس روڈ لاہور ان اےجنسی ہولڈر کو لائسنس کی صورت مےں تعداد کو ٹہ قانونی طور پر حج عمرہ کروانے کی اجا زت ہے۔ شہر بھر مےں حج عمرہ سستے پےکیج دےنے والے جعلی اےجنٹ ما فےا لائسنس ہولڈر اےجنٹوں کی ملی بھگت سے نزدےک وی آئی پی آفس بنا تے ہےں اور سر عام سا دہ لوح شہرےوں کو سستے پےکیج بہترےن رہائش ، ٹرانسپورٹ ، کھانا فراہم کرنے کے بلندو با لا دعوئے کرتے ہوئے فراڈکر رہے ہےں۔ آئے دن کو ئی نہ کو ئی اےجنٹ معصوم شہرےوں کے پےسے لے کر فرار ہوجا تا ہے۔ احتسابی اداروں اور اےف آئی اے مےں جعلی اےجنٹوں کے خلاف شکا ےا ت کے انبا ر لگے ہو ئے ہےں جبکہ ےہ اےجنٹ اپنا دفتر کی اوپننگ کرتے ہےں تو شہر کے مشہور لائسنس ہولڈر ان کی اوپننگ مےں شرےک پا ئے جا تے ہےں جب فراڈ کرکے بھا گ جا تے ہےں تو ان سے انجان بننے کا ڈرامہ کرتے ہےں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain