تازہ تر ین

وزراءاور سابق اراکین اسمبلی سے مراعات واپس 55نے گاڑیاں واپس کر دیں

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد صوبائی وزراءاور سابق اراکین اسمبلی سے مراعات واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گزشتہ رات پنجاب کی اسمبلی نے 5 سالہ آئینی مدت پوری کرلی جس کے بعد اسمبلی بھی تحلیل ہو گئی ہے جب کہ وزیر اعلیٰ سمیت پوری کابینہ بھی سبکدوش ہوگئی ہے۔اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد وزراء اور سابق اراکین اسمبلی سےمراعات واپس لینےکا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔وزرائ سے پنجاب اسمبلی اور سیکریٹریٹ سے دفاتر کا قبضہ بھی واپس لے لیا گیا ہے جب کہ 122 وزراءاور اراکین میں سے 55 نے گاڑیاں واپس کردی ہیں۔ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزراءقانون کے تحت 15دن تک سرکاری گاڑی رکھنےکے مجاز ہیں لیکن سابق صوبائی وزیر رانا ثنائ اللہ سمیت دیگر وزرا ءسے بھی لگڑری گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں ہیں۔اراکین اسمبلی اور وزراءکو ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاو¿س بھی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن میاں نعیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو اراکین اسمبلی اور وزراءکے زیر استعمال سرکاری اشیاءکا ریکارڈ مرتب کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کابینہ تحلیل ہوتے ہی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain