تازہ تر ین

روس میں فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے اب ویزے کی ضرورت نہیں

لاہو(بی این پی )ا فٹبال لورز کیلئے بڑی خبر آگئی، روس میں شیڈول عالمی کپ کے میچ دیکھنے کیلئے اب ویزے کی ضرورت نہیں، شائقین میچ کا ٹکٹ اور’فین آئی ڈی’ کی موجودگی پر بغیر ویزہ کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہو سکیں گے۔روس میں شیڈول ورلڈ کپ میچز کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی گئی، شائقین بغیر ویزے کے روس میں مقابلے دیکھے سکیں گے۔ فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق جس مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور فین آئی ڈی موجود ہو گا اسے روس جانے کیلئے ویزہ درکار نہیں۔ فین آئی ڈی ایک قسم کا شناختی کارڈ ہے جس پر شائق کا نام، تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے۔فین آئی ڈی کے ذریعے روس میں ورلڈ کپ کیلئے چلنے والی خصوصی ٹرینوں پر سفر بھی مفت ہوگا،اس کے حصول کے مراکز میں پاکستان کا نام درج نہیں،،،لیکن ڈاک کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain