تازہ تر ین

سکاٹ لینڈ سے سیریز :قومی ٹی 20ٹیم کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اسکاٹ لینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔قومی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخرزمان ، احمدشہزاد، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ٹی 20سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کو لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز 55 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی ہے۔واضح رہے کہ یہ وہی سکواڈ ہے جو ویسٹ انڈیز کیخلاف کراچی میں ہونے والی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس میں صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی بابراعظم کی جگہ حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 12 جون کو اور دوسرا ٹی 20 میچ 13 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain