ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ دنوں سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موت کی افواہ گردش میں تھی۔ ابتدائی طور پر یہ خبر ایرانی اور روسی میڈیا نے نشر کی جو جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی۔ اس پر سعودی حکومت کی طرف سے شہزادہ محمد کی تازہ تصاویر جاری کی گئیں اور یوں یہ افواہ دم توڑ گئی، لیکن اب ایک بار پھر شہزادہ محمد کی دو ایسی تصاویر سامنے آ گئی ہیں جنہوں نے دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے، کیونکہ ان میں سے ایک تصویر میں دعویٰ کیاگیا کہ یہ شہزادہ محمد کی لاش ہے اور دوسری میں ان کا جنازہ لیجایا جا رہا ہوتا ہے۔