تازہ تر ین

وسیم نے عامر کو بات نہ ماننے پر کھری کھری سنا دیں

لیڈز(آئی این پی)سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کیخلاف لیڈز ٹیسٹ میں شکست پر فاسٹ بالر محمد عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو مشورہ بھی دیا تھا کہ وہ وکٹ کے قریب بالنگ کریں لیکن پیسر نے ان کی بات ہوا میں اڑا دی۔

انہوں نے کہا کہ جب بالر کی گیند سوئنگ نہ ہو رہی ہو تو اسے پھر وکٹ کے قریب سے آکر بالنگ کرنی چاہئے لیکن محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔وسیم اکرم کے مطابق سیم کیرن سے محمد عامر کو سیکھنا چاہئے تھا کہ جن کی گیند سوئنگ نہیں ہورہی تھی تو وہ وکٹ کے قریب بالنگ کر تے رہے۔ محمد عامر کو بھی اوور میں تین، چار گیندیں ایسی کرنی چاہئے تھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain