تازہ تر ین

صارفین کا ڈیٹا موبائل کمپنیوں کو فراہم کیا ،آخر کار فیس بُک نے شرمناک اعتراف کر لیا

نیو یارک (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے حوالے سے 3 دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اس نے صارفین کی انتہائی ذاتی معلومات مختلف موبائل کمپنیوں کو فراہم کی۔فیس بک پر الزام تھا کہ اس نے اپنی ایپلی کیشن کو بہتر سے بہتر انداز میں بنانے کی پیش کش کرتے ہوئے دنیا بھر کی 60 سے زائد موبائل و کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں کو صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک نے ایپل، مائیکرو سافٹ، سام سنگ اور موٹرولا سمیت مجموعی طور پر 60 سے زائد موبائل کمپنیوں کو اپنے صارفین کی معلومات فراہم کی۔اب فیس بک نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے چین کی موبائل کمپنیوں سمیت دیگر ممالک کی موبائل کمپنیوں کو صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’نیو یارک پوسٹ‘ کے مطابق فیس بک کے نائب صدر فرانسسکو ویریلا نے اپنے بیان میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی ویب سائٹ نے 4 چینی موبائل کمپنیوں کو بھی فیس بک صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی اور چین کی سب سے بڑی کمپنی ہواوے کو بھی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دی۔فیس بک کی جانب سے اعترافی بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہواوے سمیت، لنووو، اوپو اور ٹی سی ایل جیسی چینی کمپنیوں کو بھی فیس بک صارفین کے ڈیٹا تک رسائی دی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain