ایڈنبرا (ویب ڈیسک)پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز 12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلی جائے گی ، گرین شرٹس جو کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں اگر دونوں میچز جیت گئے تو ان کی پہلی پوزیشن پر برقرار رہے گے لیکن اگر سیریز ہار گئے تو ٹاپ پوزیشن کھونا پڑ سکتی ہے۔اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11 اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو پوائنٹس ٹیبل میں ایک نمبر کا اضافہ ہوجائے گا۔ سیریز1-1 سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3 پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7 پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی، یوں 126 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست اور 123 پوائنٹس کی حامل تیسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم اعشاریائی فرق سے نمبر 2 بن جائے گی۔