تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ کی کم جونگ سے کل تاریخی ملاقات ہو گی ،ا ہم فیصلہ متوقع

سنگاپور سٹی(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔ عصرِ حاضر کی تاریخی ملاقات کے لیے امریکی صدر اور شمالی کوریاکے سربراہ سنگاپور میں موجود ہیں جہاں دونوں رہنماﺅں کی اہم ملاقات 12 جون کو ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں شرکت کے بعد براہ راست سنگاپور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔قبل ازیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان امریکی صدر سے ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خطے پر اس کے مثبت اثرات کے لیے پر عزم دکھائی دیتے ہیں، ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے نتائج کے حوالے سے زیادہ پرامید نہیں جس کا اظہار وہ جی سیون اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کر چکے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain