تازہ تر ین

کوئی پوچھنے والا نہیں نواز مفرور بیٹوں کے ساتھ متنازعہ لندن فلیٹس میں موجود اعتزاز احسن پھر برہم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مشرف واپس نہیں آئے گا۔ چیف جسٹس نے اہتمام حجت کر کے اچھا کیا تاکہ مشرف یہ نہ کہہ سکیں کہ مجھے موقع نہیں دیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کمانڈر نے ساری فوج کا امیج خراب کر دیا ہے کمانڈو اب صرف باہر بیٹھا نعرے لگاتا رہے گا واپس نہیں آئے گا۔ وہ پاکستان سے بھاگا ہوا ہے مفرور ہے اپنی مرضی سے کبھی واپس نہ آئے گا کیا اسے واپس لایا جائے گا۔ اس حوالے سے زیادہ پرامید نہیں ہوں میرے نزدیک مشرف پاکستان کا سازشوں سے بھرا ایک تاریک ماضی ہے۔ اس باب کو اب بند کر دینا چاہیے۔ نواز شریف کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ آنا مشکل نظر آتا ہے اب نیا وکیل پھر وقت مانگے گا اس سے پہلے خواجہ حارث بڑی کامیابی سے کیس سے طول دینے میں کامیاب رہے۔ نواز شریف اس وقت لندن میں انہی متنازع فلیٹس میں مفرور بیٹوں کے ساتھ بیٹھا ہے لیکن کوئی اس سے یہ سوال نہیں پوچھے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain