مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق ایشیائی شخص نے حرم شریف کی بالائی منزل سے آج صبح چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔نیچے گرنے سے مطاف میں موجود ایک شخص بھی زخمی ہوا، یہ ایک ہفتے کے اندر مسجد الحرام میں خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔خیال رہے چند روز قبل بھی ایک الجزائری نڑاد فرانسیسی شخص نے مسجدالحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔