تازہ تر ین

ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی ٹکٹ صرف ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے۔انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بنی گالہ میں دھرنے پر بیٹھے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے 126 دن ڈی چوک میں دھرنا دیا لیکن اس سے بھی مشکل کام ٹکٹوں کی تقسیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 ہزار لوگوں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا، ہم نے امیدواروں کو ٹکٹ دیے، لوگوں نے اعتراض کیا جس پر ہم نے نظر ثانی کی۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض آپ لوگوں کا حق تھا، آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ تین روز میں ٹکٹوں کی تقسیم کا جائزہ لے کر فیصلہ کروں گا، کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو جائے اس لیے اللہ سے ڈرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ زیادہ تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے اس لیے ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں کیونکہ جیتیں گے تو ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کسی بھی رشتہ دار یا دوست کو ٹکٹ نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے، ن لیگ میں کوئی میرٹ نہیں ہے، وہاں پر جن خواتین کو ٹکٹ ملے ان میں سے کوئی کسی کی بیوی ہے، کوئی خالہ ہے تو کوئی کسی کی بہن ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain