تازہ تر ین

الیکشن آ گیا ، سکھر ، سرگودھا اور وہاڑی میں سخت مقابلے ہونگے ، پارٹیوں میں پھوٹ ، چینل ۵ کے پروگرام ” ہاٹ لنچ “ سروے میں سیاسی صورتحال بارے شہریوں سے گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آئندہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوچکااور سکروٹنی کے عمل سے گذرنے کے بعد امیدواروں کے نام تقریباً فائنل ہوچکے، تاہم ملک بھر میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، (ن) لیگ اور تحریک انصاف الیکشن میں ایک دوسرے کو ٹکر دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور اے این پی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، ن لیگ اس وقت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ چوھدری نثار اور زعیم قادری کی جانب سے پارٹی کو بڑا دھچکا دیاگیاہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں نامزد ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 55لاکھ59ہزار 4سو 6 ہے، چینل فائیو کے خصوصی پروگرام ” ہاٹ لنچ“ میں ملک بھر سے الیکشن کے قریب سیاسی گہما گہمی کی صورتحال پیش کی گئی، سکھر سے نمائندہ چینل فائیو ندیم سرکی نے الیکشن کے حوالے سے صورتحال بارے بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018ءآتے ہی پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے کارنر میٹنگز ، عید ملن پارٹی اور کارکنان کی رابطہ مہم شروع ہوچکی ہے ، پیپلزپارٹی کے گڑھ سکھر کے دو حلقوں این اے 206 میں خورشید شاہ اور جے ڈی آئی کی نصرت سحر عباسی جبکہ دوسرے حلقے میں نعمان اسلام شیخ اور تحریک انصاف جتوئی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، ہر مرتبہ سکھر سے تمام چھ سیٹیں لینے والی پیپلزپارٹی کیلئے اس بار سیٹیں لینا مشکل ہے کہ عوام پیپلزپارٹی سے نالاں ہوکر تحریک انصاف کو ووٹ دینا چاہتی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں ہے، انہوں نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا ہے ، پروگرام میں سرگودھا سے نمائندہ چینل فائیو امبر رضا نے سیاسی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں سیاسی گرما گرمی اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے، جگہ جگہ کمپئن دفاتر پارٹیوں کی نمائندگی کررہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں، پی پی 79 سے 22سے زائد امیدوار صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر حصہ لے رہے ہیں، آزاد امیدواروں میں اکمل سندھو، نذیر ثوبی، تحریک انصاف سے فیصل جاوید گھمن اور مسلم لیگ ن کے رانا منور غوث حلقہ کے مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں، اس موقع پر سرگودھا کے شہریوں کا کہناتھا کہ گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے والے سیاسی کارکن جیتنے کے بعد نظر نہیں آتے اور حلقوں کے عوام شدید مشکلات کا شکار رہتے ہیں، صادق آباد سے سیاسی ہلچل کے حوالے سے نمائندہ چینل فائیو اللہ وسایا نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد امیدواروں نے الیکشن دفاتر قائم کرلئے ہیں، صادق آباد کے دو قومی اور تین صوبائی حلقوں میں این اے 138سے پیپلزپارٹی کے مخدوم سید مصطفی اور تحریک انصاف کے رئیس محبوب اور این اے 180میں پیپلزپارٹی کے مخدوم سید مرتضیٰ کے مقابل ن لیگ کے 2بار مسلسل رکن اسمبلی سردار ارشد خان لغاری اور تحریک انصاف کے رئیس محبوب احمد اور آزاد امیدوار ندیم عباس چیمہ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، صوبائی حلقوں میں پی پی 265 سے سردار رئیس نبیل احمد اور ن لیگ کے صفدر لغاری ، 266 سے ن لیگ کے چوھدری شوکت داو¿د اور پیپلزپارٹی کے ممتاز احمد ، 267سے مسلم لیگی امیدوار چوھدری شفیق اور تحریک انصاف کے سجاد وڑائچ کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے، ن لیگ کے قلعہ وہاڑی سے نمائندہ چینل فائیو حاجی ظفر اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ حلقہ این اے 164وہاڑی میں سب سے زیادہ سیاسی گہما گہمی نظر آرہی ہے ، ن لیگ کی امیدوار تہمینہ دولتانہ کے مد مقابل تحریک انصاف کے طارق اقبال چوھدری ہیں جو اس سے قبل تہمینہ دولتانہ کو دو بار ہرا چکے ہیں، وہاڑی میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے ، تحریک انصاف کی ضلعی صدر خواتین ونگ نے اس موقع پر کہا کہ وہاڑی میں تحریک انصاف این اے 164 سے ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ سے شکست دیگی، پشاور سے نمائندہ چینل فائیو گوہر علی شاہ کا کہناتھا کہ پشاور میں 5قومی اور 14صوبائی حلقوں سے اہم سیاسی شخصیات کا ٹاکرا ہوگا، قومی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی سے ارباب عالمگیر ، اسماءعالمگیر ، اے این پی سے حاجی غلام بلور اور تحریک انصاف کے حاجی شوکت علی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، نوشہرہ سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا مقابلہ عائشہ گلالئی سے ہوگا، سابق سپیکر عبدالاکبر خان کی اہلیہ بھی انتخابات میں حصہ لیں گی، دیپالپور سے نمائندہ محمد شہزاد نے بتایا کہ این اے 143سے مسلم لیگ کے راو¿ اجمل کے مقابل منظور احمد وٹو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیںگے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain