تازہ تر ین

نیب کا انتخاب لڑنے والے کسی بھی امیدوار کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے الیکشن لڑ نے والے کسی بھی امیدوار کوکرپشن کے الزامات پر 25 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہواجس میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور خوربرد کے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔نیب نے سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی احد چیمہ،سی ای او بسم اللہ انجینئرنگ شاہد شفیق اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جب کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے افسروں و اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر مبینہ طور پر پراجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد کاالزام ہے۔اجلاس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،غلام حیدر اور دیگر پر بدعنوانی سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 6کروڑ روپے کانقصان پہنچانے کاالزام ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک اسٹاف ، کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف سرکاری زمین پر سوسائٹی بنانے کی انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain