تازہ تر ین

پی پی 105 سمندری ، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، وڈیرے سیاست سے آﺅٹ ہو گئے

سمندری (نمائندہ خبریں) سمندری صوبائی حلقہ پی پی105میں چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا اس مقابلہ کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) راﺅ کاشف رحیم خاں پیپلز پارٹی نے سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خاں کا انتخاب کیا اور انہیں پارٹی ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا ہے پاکستان تحریک انصاف نے نو مولود سیاست دان ممتاز احمد کا انتخاب کیا ہے جبکہ سمندری کی معروف سیاسی فیملی گل فیملی کے سابق ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل آزاد حثیت سے الیکشن لڑھ رہے ہیں مذکورہ نئی حلقہ بندیوں کے نتیجہ میں PP59اور PP60کے امتزاج سے وجود میں آنے والا حلقہ سمندری شہر اور 72 چکوک پر مشتمل حلقہ ہے اس حلقہ کے وجود میں آنے کے بعد برادری ازم کی سیاست کرنے والے کئی سیاست دا ن یا توسیا ست سے آﺅٹ ہو گئے یا وہ حلقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے حلقہ میں جٹ گجر ارائیں اور راجپوت برادری کے تقریبایکساں ووٹ ہیں اور کسی بھی برادری کو حلقہ میں کوئی واضع برتری حاصل نہیں ہے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راﺅ کاشف رحیم اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد تیسری مر تبہ کیلئے عوام کے پاس گئے ہیں راﺅ کاشف رحیم خاں نے اپنے دس سالہ دور میں بے شمار ترقیاتی کام کرواتے ہوئے اربوں کے ترقیاتی میگا پروجیکٹ مکمل کرائے وہ اسی ترقی کے ایجنڈا پر الیکشن کمپین کر رہے ہیں جس پر انہیں عوامی حلقوں سے پزیرائی بھی مل رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا فاروق سعید خاں ایک منجھے ہوئے پرانے سیاست دان ہیں جنہوں نے 2008کے الیکشن میں دو حلقوں سے آزاد امیدوار کی حثیت سے کامیابی حاصل کرکے اپنا لو ہا منوایا لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے اور 2013کے الیکشن میں شکست سے دو چار ہوئے سیاست کے داﺅ پیچ سے واقف رانا فاروق خاں ایک مرتبہ پھر دو سیٹوں سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہے سمندری کے ایک اور سیاست دان چوہدری مظہر علی گل جو سابق مختلف ادوار میں چار مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے انہوں نے سابقہ دو الیکشنوں میںاپنے چھوٹے صاحبزادے چوہدری عارف محمود گل کو مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارموں سے الیکشن لڑایا اور کامیاب ہوئے مو جودہ الیکشن میں گل فیملی اآزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی و صوبائی کے حلقہ میں آزاد امیدوار میدان میں اتارے ہیں ان میں سے چوہدری عارف گل صوبائی حلقہ پی پی105سے امیدوار ہیں حافظ ممتاز احمد پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ان کا سیاسی بیک گروانڈ نہیں ہے یہ سیاست میں نو مولود ہیں چوہدری عارف گل جٹ برادری راﺅ کاشف رحیم خاں راجپوت حافظ ممتاز احمد گجر اور رانا فاروق سعید خاں راجپوت برادری سے تعلق ہے اور تمام امیدواراپنی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں کامیابی کس کا مقدر ہوتی ہے اس کا فیصلہ حلقہ کے عوام 25جولائی کو کریں گے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain