تازہ تر ین

ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں 6 ماہ میں تیسری بار اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک ) ہونڈا اٹلس کارز پاکستان (ایچ اے سی پی) نے رواں سال کے دوران اپنے مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا۔کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال پہلے جنوری میں 50 سے 60 ہزار روپے جبکہ دوسری بار مارچ میں 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔کمپنی کی جانب سے ایک خط میں ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور امپورٹ ڈیوٹی میں ایک فیصد بتائی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ان گاڑیوں پر نہیں ہوگا جن کی ڈیلیوری 31 جولائی تک کی جانی ہے اور ان کے پیش 30 جون تک لیے جاچکے ہیں۔اس سے ہٹ کر نئی قیمتوں کا اطلاق تمام گاڑیوں پر 30 جون کے بعد سے ہوگیا ہے۔کمپنی کی جانب سے سوک 1.8 آئی۔ وی ٹی ای سی اور 1.8 اوریل ورڑن کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب وہ بالترتیب 26 لاکھ اور 27 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔سٹی کے 1.5ایل اسپائر ایم ٹی اور اے ٹی کی قیمتوں میں 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ بالترتیب 19 لاکھ 40 ہزار روپے اور 20 لاکھ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔بی آر وی کے مختلف ماڈلز 35 ہزار روپے جبکہ دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے جون میں تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، اس سے قبل مارچ میں 20 سے 50 ہزار روپے جبکہ جنوری میں 10 سے 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ٹویوٹا بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain