تازہ تر ین

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو 20 سال کی مجموعی قید،12 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنایا۔شعیب شیخ کو 4 مقدمات میں مجموعی طور پر 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، تمام سزاو¿ں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا یعنی شعیب شیخ کو 7 سال کیلئے جیل جانا ہوگا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چوہدری ممتاز حسین نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔شعیب شیخ اور دیگر پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام سزاو¿ں کا اطلاق ایک ساتھ ہوگا جبکہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائمز کے الزامات سے بری کیا گیا ہے۔دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے کالے دھند کا انکشاف 18 مئی 2015 کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیا۔ایگزکٹ کا جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنا کیونکہ ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں، پیسے چھاپنے اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا چکی تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے بھی ایگزیکٹ کے بدنام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain