Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب بھر کے مئیر ز ، ڈپٹی مئیرز ن لیگ کی انتخابی مہم چلانے لگے

    By Daily Khabrainجولائی 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(عمران جاوید بٹ سے )الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پنجاب کی عدم دلچسپی یا عدم توجہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے میئرز اور ڈپٹی میئرز مسلم لیگ ”ن“ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے لگے ،صوبائی دارلحکومت کے بیشتر ڈپٹی میئرز مسلم لیگ ”ن“ لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے نگران اور انتخابی مہم کے انچارج مقرر کر دیئے جبکہ ڈپٹی میئرز کے آفس مختلف زونز میں متعلقہ چیئرمینوں کی ڈیوٹیاں بھی تفویض ہو نے لگی ، ڈپٹی میئرعلامہ اقبال زون مہر محمود احمد اپنے قریبی رشتہ دار امیدوار قومی اسمبلی این اے 126 مہر اشتیاق کی انتخابی مہم چلانے میں مصروف عمل ، ڈپٹی میئر سمن آباد زون میاں محمد طارق اعلانیہ طور پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ڈپٹی میئر راوی زون چودھری وسیم قادر بھی میاں حمزہ شہباز کی انتخابی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ کارنر میٹنگز بھی کر رہے ہیں ، ڈپٹی میئر گلبرگ زون اعجاز احمد حفیظ این اے 125 میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھاخواجہ سعد رفیق اور شیخ روحیل اصغر کی انتخابی مہم پر نظر دکھائی دے رہے ہیں اسی طرح بلال چودھری کو مریم نواز کے حلقہ این اے 127 کی انتخابی مہم پر ٹاسک دیا گیا ہے اسی طرح نذیر خان سواتی بھی اندرون شہر میں میاں حمزہ شہباز کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، ڈپٹی میئر مشتاق مغل این اے 123 سے امیدوار ملک ریاض اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار غزالی سلیم بٹ کے علاوہ حمزہ شہباز کے علاقوں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے ، ڈپٹی میئر راو¿ شہاب الدین حلقہ این اے 132 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی میئرز کے دفاترز اس وقت متعلقہ مسلم لیگ ”ن“ کی انتخابی مہم کا مرکزقرار دیئے جا رہے ہیں جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی میئرز کا عملہ بھی انکے ہمراہ ہوتا ہے تاکہ ووٹ دینے والوں کو پیدا ہونیوالے مسائل کا فوری تدارک کیا جاسکے جس میں زونل آفیسر ریگولیشن ، انفراسٹرکچر، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و افسران موجود ہوتے ہیں ، حکومتی 5 سالہ عدم کارکردگی کی بنیاد کے باعث لاہور میں ڈپٹی میئرز اور یونین کونسل کے چیئرمین کی توسط سے انتخابی مہم چلانے میں آسانیاں پیدا ہو نے کے ساتھ ساتھ حلقہ میں بآسانی جانے کےلئے سہارا مل رہا ہے ، ڈپٹی میئرز کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی ، پی پی پی ، متحدہ مجلس عمل اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں کی جانب سے خاموشی اختیار کی جارہی ہے، پاکسان مسلم لیگ ”ن“نے صوبائی دارلحکومت کے 14 حلقوں این اے 123 سے لیکراین اے 136 تک تمام حلقوں میں ڈپٹی میئرز کی سرگرمیوں کےلئے ڈیوٹیاں ترتیب دی گئی ہیں جس کی مانیٹرنگ کےلئے پاکستان مسلم لیگ ”ن“نے ماڈل آفس میں انتخابی مہم سیل بنایا ہوا ہے جہاں تمام سیاسی حلقوں میں ڈپٹی میئرز کی رپورٹ فوٹیج اور تصاویری انداز میں ارسال کی جاتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.