تازہ تر ین

سسرالیوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانا بنا کر بہو کو قتل کر کر دیا

پیرمحل (سٹی رپورٹر) سسرالیوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بہو کو قتل کرڈلا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 666/7گ ب کے مکین محمد صادق ولد بدر دین کی بیٹی عابدہ پروین کی شادی گاﺅں 669/10گ ب کے محمد سہیل نامی شخص کیساتھ ہوئی تھی۔ آئے روز مختلف حیلے بہانے بنا کر مسمات عابدہ بی بی کو مبینہ طور پر سسرالی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے بچوں سمیت دھکے دیکر نکال دیتے تھے۔ کچھ روز قبل بھی سسرالیوں نے مسمات عابدہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا۔ واقعہ کا علم ہونے پر ورثاءمذکورہ گاﺅں پہنچے توعابدہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھی جسے فوری طبی امداد فراہمی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کرتے ہوئے قتل میں ملوث شوہر محمد سہیل، محمد مقبول عرف پپو، 2خواتین گڈو بی بی اور سوہنیا بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain