تازہ تر ین

تحریکِ انصاف کے صوبائی امیدوار کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پاکستان کے الیکشن کمیشن نے انتخِابی پوسٹر پر برّی فوج کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تصاویر شائع کرنے پر تحریکِ انصاف کے صوبائی امیدوار کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔تحریکِ انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 53 سے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں امیدوار تھے۔ان کے انتخابی پوسٹرز کی تصاویر انتخابی مہم کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور اس سلسلے میں ایک درخواست الیکشن کمیشن میں بھی دی گئی تھی۔پیر کو اس درخواست کی سماعت کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان فیصلہ سنایا۔دو جولائی کو گذشتہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر نے ناصر چیمہ کو طلب کیا تھا اور ان سے استفسار کیا تھا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ان کے رشتہ دار ہیں، جس پر ناصر چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ دونوں شخصیات ان کے رشتہ دا ر نہیں،چیف الیکشن کمشنر نے امیدوار سے استفسار کیا کہ تو پھر ا±نھوں نے ان دو اہم شخصیات کی تصاویر اپنے انتخابی بینرز پر کیوں لگائی ہیں۔ جس پر پہلے تو ناصر چیمہ نے کہا کہ یہ بینرز ا±نھوں نے نہیں تیار کروائے بلکہ ا±ن کے حامیوں نے تیار کیے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain