تازہ تر ین

سپریم کورٹ کا آصف زرداری اورفریال تالپورکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جعلی بینک اکاو¿نٹس سے فوائد حاصل کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے تمام افراد کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔عدالت نے چیئرمین نیب ،چیئرمین ایف بی آراورایس ای سی پی کو بھی نوٹسز جاری کئے جب کہ تمام افراد کی حاضری کویقینی بنانے کے لئے آئی جی سندھ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔تحریری حکم نامے کے مطابق جن دیگر افراد نے بینک اکاو¿نٹس سے فوائد حاصل کیے ان میں طارق سلطان، ارم عقیل، محمد اشرف، اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید، قاسم علی، انورمجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، نصیر عبداللہ لوتھہ، محمد اقبال خان نوری اور اعظم وزیرخان شامل ہیں۔حکم نامے کے مطابق جن کمپنیوں نے جعلی اکاو¿نٹس میں رقوم جمع کرا رکھی تھیں ان میں انصاری شوگر مل، اومنی پولیمر پیکجز، پاک ایتھانول، چیمبڑ شوگر مل، ایگروفارم، پارتھینان، اے ون انٹرنیشنل، لکی انٹرنیشنل، لاجسٹک ٹریڈنگ، رائل انٹرنیشنل اور عمیر ایسوسی ایٹس شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain