تازہ تر ین

انوشکا کا بولنے والا مجسمہ سنگا پور کے مادام تساﺅ میوزیم میں رکھا جائے گا

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا بولنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تساﺅ میوزیم میں رکھا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں جنرل منیجر مادام تساﺅ میوزیم سنگا پور ایلکس وارڈ کا کہنا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما پہلی اداکارہ ہیں ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کا لوگوں کے ساتھ باتیں کرنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تساﺅ میوزیم میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ انوشکا کو نوجوانوں میں بے حد مقبولت حاصل ہے۔ انوشکا شرما فلم ”زیرو“ اور ”سوئی دھاگہ “ میں دکھائی دیں گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain