بنوں (ویب ڈیسک ) جمیعت علماءاسلام کے امیدوار برائے اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہواہے جس میں 16 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدار اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔ بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیاہے۔اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مخالف امیدوار ہیں اور وہ جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ جلسہ گاہ سے چالیس میٹر دور خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا جس کے بعد متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے جبکہ تین افراد شہید بھی ہو گئے ہیں تاہم اکرم دورانی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا تھا۔ بنوں میں تمام ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔





































