تازہ تر ین

ہارون بلور اور سراج رئیسانی کی شہادت ، الیکشن پر سوال اٹھنے لگے : ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی آمد کے سلسلے میں پشاور اور مستونگ خود کش دھماکوں کے دو بڑے واقعات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ گزشتہ 2 روز میں 2 صوبوں میں ہونے والے 2 بڑے حملوں میں 2 برے امیدوار شہید، متعدد زخمی ہوئے۔ لگتا ہے کہ الیکشن کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ خدانخواستہ ایسا نہ ہو کہ اس سے بھی بڑے واقعات سامنے آئیں اور شاید عام انتخابات کا انعقاد رُک جائے یا مکمل نہ ہو سکے۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ الیکشن خوش اسلوبی و پرامن طریقے سے ہو سکیں گے یا نہیں۔ الیکشن معطل نہ بھی ہو تب بھی خطرات موجود ہیں، شاید بہت ساری سیٹوں پر الیکشن نہیں ہو سکیں گے۔ عبوری قسم کے الیکشن شفاف انتخابات کے نتیجے میں ہونے والے اثرات ظاہر نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے نوازشریف فیصلے کو چیلنج کریں گے اور خوشی ہو گی اگر اس سلسلے میں ان کے ساتھ منصفانہ سلوک ہو، ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی کرنے کی شکایت سامنے نہ آئے۔ فری اینڈ فیئر ٹرائل ہونا چاہئے۔ ہر ملزم و مجرم کو آئینی و قانونی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے اڈیالہ جیل کے 6 کمروں میں اے سی لگے ہوئے ہیں، اچھی بات ہے اس طرز عمل سے مستقبل کے لئے بھی شاہی خاندانوں اور اے کلاس لیڈروں کیلئے اچھی روایفات قائم ہو جائیں گی۔ جیلوں میں بھی اے سی ملیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain