Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض اشیا پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد کر دیا
    • امریکا نے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کا سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کر دی
    • حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
    • تاریخی کارنامہ، چار پاکستانی, پاکستانی رجسٹرڈ بائیکس پر آرکٹک سرکل پہنچ گئے
    • کینیڈا کی وزیر خارجہ دو دہائیوں بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
    • امریکا نے ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز دے دی:رائٹرز
    • اسپین کا آہنی دفاع، پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھایا
    • امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی برقرار، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ سب سے زیادہ
    • پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں جدید ترین کینسر اسپتال منصوبے کا اعلان
    • مصری عالم یُسری جبر کے خواتین سے متعلق متنازع بیان پر تنقید کا سامنا
    • پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم، پاؤنڈ 375 روپے تک پہنچ گیا
    • پی ایف ایف چیف کی ورلڈ کپ فائنل کے بعد فیفا صدر سے ملاقات
    • سجل علی نے میسی کو خراجِ تحسین پیش کر دیا، "تاریخ آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی”
    • ٹائمز اسکوائر میں اسپین کی ورلڈ کپ فتح کا جشن، فلسطینی پرچم بھی لہرائے گئے۔
    • ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے شائقین اور پولیس میں جھڑپیں۔
    • ٹائمز اسکوائر میں اسپین کی ورلڈ کپ فتح کا جشن، فلسطینی پرچم بھی لہرائے گئے۔
    • نیلم ویلی میں بادل پھٹنے سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا۔
    • وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی تاریخی ورلڈ کپ فتح پر مبارکباد پیش کی۔
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
    • بھارتی روپیہ گرنے لگا، حکومت نے ڈالر ذخائر استعمال کر دیے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیفاورلڈ کپ کی شاندار اختتامی تقریب، مشعل قطر کو منتقل

    By Daily Khabrainجولائی 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2018 کی رنگارنگ اختتامی تقریب ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی جس میں ورلڈ کپ کی مشعل اگلے عالمی کپ کے میزبان ملک قطر کے حوالے کردی گئی۔دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کے 12 اسٹیڈیمز میں ایک مہینے سے زائد جاری رہنے والا فٹبال کے عالمی میلہ آج شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے۔دارالحکومت ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں تقریب سے قبل روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں عالمی کپ کی مشعل دی۔اس کے ساتھ ہی عالمی کپ کی مشعل دنیا کے سب سے بڑے ملک سے دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں سے ایک کو منتقل کردی گئی جس کی آبادی محض 23 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اس شاندار کھیل میں فینز کے لیے جو کچھ کیا اس پر ہمیں بہت فخر ہے، ہمیں بحیثیت قوم اور اور ملک دنیا بھر سے روس میں عالمی کپ کے لیے آنے والے فٹبال کے شائقین کے ساتھ جڑ کر بہت خوشی ملی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارے قطر کے دوست بھی 2022 ورلڈ کپ کا انعقاد اسی طرح اعلیٰ سطح پر کریں گے۔ اور ہم اپنے تجربات سے انہیں آگاہ کرنے اور ان کی ایونٹ کے انعقاد کے لیے بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس کے بعد پیوٹن نے ورلڈ کپ کی گیند فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کو دی جنہوں نے وہ گیند آگے قطر کے امیر کے سپرد کردی۔قطر کے امیر شیخ تمیم نے روس اور فیفا کے صدور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی کو طے شدہ عالمی معیار کے مطابق منعقد کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور اس راہ میں حائل تمام تر مشکلات پر قابو پا لیں گے۔لزنیکی اسٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں امریکی اداکار اور گلوکار ول اسمتھ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ‘لو اٹ اپ’ پر پرفارمنس دی۔اس کے بعد میدان میں بڑی اسکرین لائی گئی جس میں فائنل میں جگہ بنانے والی دونوں ٹیموں فرانس اور کروشیا کے جھنڈے اور کھلاڑیوں کی تصاویر دکھائی گئیں۔اس کے بعد اسمتھ کا اسٹیج پر ساتھ دینے امریکی میں پیدا ہونے والے گلوکار نکی جیم، پویرٹو ریکان اور ایرا استریفی آئے اور اپنی پرفارمنس دی۔80ہزار شائقین سے بھرے اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب اپنے منطقی انجام کی جانب گامزن تھی اور اس دوران روس کی اوپیرا سنگر ایدا گری فلینا نے روسی گانے کلنکا پر پرفارمنس جس میں جا بجا جھومتے بچوں اور دیگر فنکاروں نے بھی ساتھ دیا۔اس پرفارمنس کے موقع پر عظیم برازیلین فٹبالر اور 2002 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن رونالڈینو بھی مہمان کی حیثیت سے میدان میں آئے اور افریقی ڈھول کی تھاپ پر انہوں نے بھی تھوڑا رقص کیا اور ڈھول بھی بجایا۔اس پرفارمنس کے ساتھ ہی اختتامی تقریب انجام پائی اور فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کو میدان میں لایا گیا جس کے ساتھ ہی عالمی کپ کے فائنل کا آغاز ہوا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسپین کا آہنی دفاع، پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھایا

      پی ایف ایف چیف کی ورلڈ کپ فائنل کے بعد فیفا صدر سے ملاقات

      شعیب اختر نے رونالڈو بمقابلہ میسی بحث پر فیصلہ سنا دیا

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.