تازہ تر ین

مریم نواز کی امیدوں پر پانی پھر گیا ،جیل سے بڑی خبر آ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیدیوں کو پڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔ مریم نواز کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور جیل قوانین کے مطابق وہ کسی بھی ساتھی قیدی سے رابطہ نہیں کرسکتیں اس لیے ان کی قیدیوں کو پڑھانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں طیبہ تشدد کیس کے مجرم سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا کرم علی خان کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے جیل میں خواتین قیدیوں کو پڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain