تازہ تر ین

سنجے کی زندگی پرایک اور فلم بنانے کا اعلان رام گوپال ورما کو مہنگا پڑا

ممبئی(شوبزڈیسک) ہدایتکار رام گوپال ورما کی جانب سے اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کے اعلان پر سنجو کی بہن نمرتا دت بھڑک ا±ٹھیں۔ چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم”سنجو“کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کے ایک اور ہدایتکار رام گوپال ورما نے بھی سنجے دت کی زندگی پر فلم ”سنجودی ریئل اسٹوری“ بنانے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی راجکمار ہیرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہدایت کار نے سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوو¿ں خصوصاً اے کے 56 رائفل اور ممبئی حملوں کے واقعات کو فلم میں بہتر طریقے سے اجاگر نہیں کیا لہٰذا اب وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور پورا سچ بتائیں گے تاہم رام گوپال ورما کے اس اعلان کے بعد سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکار سنجے دت کی بہن نمرتا نے رام ورما پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صرف سنجے سے ہی اجازت لے لیتے تو پھر ہم میں سے کوئی بھی ہدایت کار کو منع کرنے کا جواز نہیں رکھ سکتا تھا۔کیا یہ ضروری ہے کہ سنجے کی تلخیوں سے بھری زندگی کو فلم کے ذریعے بار بار دکھا کر انہیں تکلیف دی جائے ۔لہذا اب ہم سنجے کی زندگی پر کوئی بھی فلم بنتے دیکھنا نہیں چاہتے۔واضح رہے ’سنجو“ریلیز سے اب تک بھارت میں 320 کروڑ سے زائد اورمجموعی طور پر دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain