تازہ تر ین

ایشوریہ8 سال بعد ابھیشک کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن آٹھ سال بعد اپنے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک نے انوراگ کشپ کی فلم گلاب جامن سائن کی ہے۔ جس کے ہدایت کار سردیش میوارا ہوں گے۔فی الحال فلم کی کہانی کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔تاہم ہدایت کار کی جانب سے فلم کی باقاعدہ مکمل ٹیم کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ایشوریا اور ابھیشیک آٹھ برس قبل فلم راون میں جلوہ گر ہوئے تھے۔ اور اب مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کو فلم گلاب جامن میں ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ اداکارہ ایشویریا رائے بچن ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم فنے خان کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ پاپ گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔۔فلم میں ایشوریا کے ساتھ اداکار راج کمار را اور انیل کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم آئندہ ماہ 3 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain