تازہ تر ین

جھانوی کپور کی ” دھڑک “ نے3روز میں 33کروڑ کما لئے

لاہور (شوبزڈیسک)آنجہانی فنکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ” دھڑک“ کے پہلے ویک اینڈ پر 33کروڑ کی کمائی ۔فلم نے پہلے روز 8کروڑ، دوسرے روز 11کروڑ جبکہ تیسرے روز 14کروڑ کا بزنس کیا جھانوی کپور اور ایشان کھتر کی گذشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ” دھڑک“ نے تینتیس کروڑ کی اوپننگ کے ساتھ باکس آفس پر شاندار آغاز لیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم کی پسندیدگی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق نئے فنکاروں کی فریش جوڑی اور فلم کی دلچسپ کہانی کے باعث دھڑک راج کما رہیرانی اور رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلم سنجو کا سحر توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور فلم کو شائقین کے ساتھ ساتھ نقادوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ دوسری جانب دھڑک نے پاکستانی سنیماﺅں میںبھی شاندار اوپننگ لی ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain