تازہ تر ین

بابرہ شریف گھر کا قبضہ چھڑانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں

لاہور(شوبزڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں۔سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی خوبرو اداکارہ کا کہناتھا کہ مقامی جیولر نے 9 ماہ سے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس کی اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے گھر میں قبضے کا نوٹس لیں اور واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں۔واضح رہے کہ لولی ووڈ اداکارہ نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا ہے جس پر کرایہ دارقابض ہے اور کچھ عرصے سے اداکارہ کو کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا،اس پر بابرہ شریف نے مختلف محکموں میں درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن شنوائی نہ ہونے پر ماضی کی معروف اداکارہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں ۔

 

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain