لاہور (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی اپنا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسمعیل خان میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘ووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں، نمائندوں کو پرکھیں اور اس کے مطابق اپنا ووٹ دیں’۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے حلقہ این اے 200 اور حلقہ پی ایس 10 نوڈیرو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹو میں ووٹ کاسٹ کیا۔