سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے بعد عوامی عدالت نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف جیت گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے اقامہ رکھنے کی بنا پر تاحیات نا اہل ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے بحال ہونے والے خواجہ آصف عوامی عدالت میں بھی اپنا کیس جیت گئے ہیں، این اے 73 سیالکوٹ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 774 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک لاکھ 15 ہزار 67 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ این اے 73 میں پہلے نتیجے سے ہی مقابلہ انتہائی سخت رہا ، پوری رات کبھی عثمان ڈار تو کبھی خواجہ آصف کو لیڈ ملتی رہی تاہم حتمی لیڈن لیگ کے حصے میں آئی۔
