اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔احتساب عدالت نے شریک ملزمان نعیم محمود، سعید احمد اور منصور رضا کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ نیب سے ملزمان کے خلاف مزید شہادتیں طلب کرتے ہوئے احتساب عدالت نے شریک ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔