تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے میں زرداری پیش نہ ہوئے بہن نے مہلت مانگ لی

کراچی( ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے مزید 15 دن کی مہلت مانگ لی جبکہ آصف زرداری آج پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی اے بے نامی اکاو¿نٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔آصف زرداری اور فریال تالپور کو آج کمرشل بینکنگ سرکل میں طلب کیا گیا تھا اور متوقع طور پر جے آئی ٹی نے دونوں سے پوچھ گچھ کرنی تھی۔فریال تالپور کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کمپنی نے درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبوری چالان میں ان کی موکلہ کو غیرقانونی طور پر مفرور ظاہر کیا گیا۔درخواست کے مطابق فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں مصروف ہیں، لہذا ایف آئی اے جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کوئی اور تاریخ دی جائے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈی جی ساو¿تھ ایف آئی اے و جے آئی ٹی سربراہ نجف مرزا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں اس کیس کے حوالے سے آئندہ سماعت کے لیے کچھ اہم فیصلے بھی کیے گئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain